وفاقی حکومتکا مالا کنڈ ڈویژن کے آئندہ پانچ سال کے لئے تمام وفاقی ٹیکس معاف کرنے کا اعلان

اتوار 27 مئی 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے مالا کنڈ ڈویژن کے آئندہ پانچ سال کے لئے تمام وفاقی ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے سیاسی قیادت کے سامنے ٹیکس معافی کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سال کے لئے مالا کنڈ ڈویژن کے تمام قسم کے ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے اس کا نوٹیفیکیشن آج بروز پیرکو کیا جائے گا ۔ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ خوش آئندہ اقدامات ہیں جس سے فاٹا کے لوگوں کو فائدہ ہو گا امیدہے ریلیف کا نوٹیفیکیشن آج ہو جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :