پی ٹی آ ئی نے الیکشن 2018 میں امیدوارو ں کے اعلا ن کے لئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا

31مئی کو اسلام آباد، 3جون پنجاب ،5جون سندھ اور 6جون کو بلوچستان کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا،ترجمان تحریک انصاف

اتوار 27 مئی 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) تحریک انصاف نی31مئی کو اسلام آباد سے انتخابی عمل 2018میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے والے امیدواروں کے اعلان کے لئے 31 مئی کو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی 31مارچ کو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018کا انتخاب لڑنے والے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا اس کے علاوہ 2اور 3جون کو پنجاب ،5جون کو سندھ اور 6جون کو بلوچستان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر عام انتخابات 2018 کے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا