رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر 80فیصد کام مکمل ہوچکا ،سعد رفیق

افتتاح میری وزارت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہوگا رائیونڈ اور تبلیغی جماعت کے لوگوں کو نیا ریلوے سٹیشن مبارک ہو، بیان

اتوار 27 مئی 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 15کروڑ کی لاگت کے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے تاہم افتتاح میری وزارت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہوگا رائیونڈ اور تبلیغی جماعت کے لوگوں کو نیا ریلوے سٹیشن مبارک ہو جبکہ میں نے جنرل (ر)اسد درانی کی کتاب ابھی تک نہیں پڑھی لیکن کسی کو بھی غدار نہیں کہنا چاہئے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز رائے ونڈ ریلوے سٹیشن کی تووسیع اور ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے سعید رفیق نے کہا کہ رائے ونڈ اور تبلیغی جماعت کے لوگوں کو نیا ریلوے سٹیشن مبارک ہو انہوں نے کہا کہ 15کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے رائے ونڈ ریلوے سٹیشن پر80 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے لیکن اس کا افتتاح میری وزارت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہوگا انہوں نے کہا کہ اس ریلوے سٹیشن کی اہلیاں علاقہ کیلئے بہت اہمیت ہے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے اسد درانی کی کتاب نہیں پڑھی اس لئے قبل ازوقت تبصرہ نہیں کرسکتا لیکن کسی پر بھی غداری کا الزام نہیں لگانا چاہیے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو بھی سمجھے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن پشیوں اور الزامات کے باوجود آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی ہم پر ہر طرح کے الزامات لگائے للیکن ہم نے کام کرنا نہیں چھوڑا