لاہور سمیت آج پوری دنیا کے مسلمان قبلہ رخ کا تعین کر سکیں گے

اتوار 27 مئی 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت آج پوری دنیا کے مسلمان قبلہ رخ کا تعین کر سکیں گے بتایاگیا ہے کہ آج بروز 12رمضان المبارک کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 18منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

(جاری ہے)

ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہوگاجس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا ۔ سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق یہ دوپہر بارہ بجکر اٹھارہ منٹ کا وقت ہوگا او اس وقت قبلہ کے رخ کی درست سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔