Live Updates

نام نہاد خادم اعلیٰ نے سرپلس صوبے کوکنگال کردیا،فرخ جاوید مون

اتوار 27 مئی 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے،شوبازشریف نے ’’دھیلا ‘‘دھیلا ‘‘کے ڈائیلاگ بول کر ملکی خزانہ لوٹنے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ،نام نہاد خادم اعلیٰ کی ’’ کمپنی سرکار‘‘ نے ایک نئے انداز کے ساتھ 56 کمپنیاں بنا کرپنجاب کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر سرپلس صوبے پنجاب کوکنگال کر کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون نے کہا کہ آڈیٹرجنرل پاکستان نے دھیلا شریف کی 56 کمپنیزمیں سے 11 کمپنیزمیں 166 ارب کی کرپشن کا پول کھول دیا ہے ،من پسند ٹھیکے دینے اور آڈٹ سے بچنے کیلئے یہ جعلی کمپنیاں بنا کر اربوں کے ڈاکے مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ ’’سستی روٹی ‘‘لاہورجنگلابس سے لیکراورنج لائن تک کوئی ایسا منصوبہ نہیں جس میں کرپشن نہ کی گئی ہوہرطرف لوٹ مارکا بازارگرم ہے ،شریف خاندان قومی خزانے کو سائنسی انداز میں لوٹنے کا 35 سال کا تجربہ رکھتا ہے، آف شور کی طرز پر یہ کمپنیاں بھی لوٹ مار کیلئے قائم کی گئیں،موجودہ کرپٹ حکمران ملک اور خزانے کے دشمن ہیں انہیں جیلوں میں ڈالنے کا وقت آگیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات