پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی عملی خدمت کی سیاست کا دوسرا نام ہے،رشدمحمودقریشی

اتوار 27 مئی 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وار8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی عملی خدمت کی سیاست کا دوسرا نام ہے ․ہمارے لیڈر میاں نواز شریف کے خلاف قومی سطح پر ہونے والی سازشیں ایک ایک کرکے بے نقاب ہو رہی ہیں جبکہ دوسری جانب جتنا زیادہ ہمارے لیڈر کو دبایا جا رہا ہے وہ اتنی ہی زیادہ عوامی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں ․ آنے والے الیکشن بھی ہمارے ہیں ، زرداری اور عمران عوام کو بے وقوف بنانے میں ناکام ہونگے ․ مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد و یک جہتی کو مزید فروغ دے کر الیکشن کی تیاری کریں ․ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں قومی وسائل کو قوم کی فلاح اور بہتری کیلئے استعمال کیا اور پاکستان کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ترقی دی ․ ہمارے منصوبوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اور عوام کی بڑی تعداد سمیت ہمارے مخالفین بھی نجی محفلوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہیں ․ انہو ںنے کہا کہ اسی عملی خدمت کی سیاسی کی وجہ سے عوام نواز شریف کی پذیرائی کر رہے ہیں ․ارشدمحمودقریشی نے کہا کہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے لوٹوں کا محاسبہ کریں گے جو سازشوں کا مقابلہ کرنے کی بجائے دوسری جماعتوں میں گئے۔