راولپنڈی، متحدہ مجلس عمل کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرے گی ،رضا احمد شاہ

اتوار 27 مئی 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرے گی ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی رضا احمد شاہ نے یہاں یونین کونسل 23 میں جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے ملک کی تمام مذہبی جماعتیں ایم ایم اے کے جھنڈے تلے جمع ہیں کیوں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں قائم ہوا لیکن بدقسمتی ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک ملک میں اسلامی نظام قائم نہیں ہو سکا ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا تھا اب دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے اس عشرہ میں اپنے رب کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور عہد کریں کہ اس لیکشن میں انہی امیدواران کو ووٹ دیے جائیں جو اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے اس چوری اور لوٹ مار کے نظام کو ختم کرنے کی بھر پور جدوجہد کرے۔ ۔ افطار پارٹی سے سید ارشد فاروق، مولانا فقیر محمد ،محمد مبین،محمد شہزاد، محمد عبداللہ،محمد جہانگیر نے بھی خطاب کیا ۔