راولپنڈی، واسا اہلکاروں کی مبینہ طور پر ملی بھگت سے ڈھوک مٹکیال گلی نمبر53 میں ٹیوب ویل کی جگہ پر قبضہ ، تعمیرات شروع

اتوار 27 مئی 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) حکمران جماعت کی سیاسی آشیرباد سے اور واسا کے کرپٹ اہلکاروں کی مبینہ طور پر ملی بھگت سے ڈھوک مٹکیال گلی نمبر53 میں ٹیوب ویل کی جگہ پر قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حکمران جماعت کے ایک اہم سیاسی راہنمااور واسا کے بعض کرپٹ اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے راجہ ثاقب نامی شخص نے ڈھوک مٹکیال گلی نمبر53 میں کئی سالوں سے لگے ہوئے ٹیوب ویل پر قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل چالو حالت میں تھا جس کا پہلے بور بند کرایا گیااور بعد ازاں راتوں رات ٹیوب ویل کی چھت گراکر قبضہ کرلیا گیا اورتقریبا3 مرلہ سرکاری جگہ پر چار دیواری کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

یادرہے راولپنڈی شہر میں ڈھوک مٹکیال کا علاقہ سب سے زیادہ پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہے اور اس علاقے کے عوام گزشتہ دو سال سے سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :