Live Updates

الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کی عملی خدمت کی سیاست کو ایک نیا رخ دوں گا،قیصر میر داد خان

اتوار 27 مئی 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے 60 سے قومی اسمبلی کے امیدوارقیصر میر داد خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کی عملی خدمت کی سیاست کو ایک نیا رخ دوں گا اور حقیقی معنوں میں عوامی ترجیحات کے مطابق لوگوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل حل کروںگا ․ تحریک انصاف اپنے منشور اور لائحہ عمل کے مطابق تمام ترقیاتی فنڈز اراکین اسمبلی کی بجائے مقامی حکومتوں کے توسط سے ہر یونین کونسل کے منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے عوام کی بہبود پر خرچ کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

قیصر میر داد خان نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے کے عوام اور کارکنوں کے اصرار پر پارٹی سے ٹکٹ مانگا ہے ․ میں عوام الناس کی جانب سے اس بے مثال حمایت پر ان کا شکر گزار ہوں اور یہ میرا آپ سے اور اپنے آپ سے عہد ہے کہ جو اعتماد آپ نے مجھ پر کیا ہے اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دونگا ․انہوں نے کہا کہ بطور رکن قومی اسمبلی ترقیاتی فنڈز دلوانا میری ذمہ داری ہوگی جبکہ ہماری پارٹی کے منشور اور لائحہ عمل کے تحت ان فنڈز کو ہر یونین کونسل کے منتخب عوامی نمائندے مقامی ترقیاتی بورڈ کی سفارش و منظور ی کے ساتھ خرچ کرنے کے ذمہ دار ہونگے ․ انہو ںنے کہا کہ ہم قائد عمران خان کی قیادت میںملک کو قوموں کی عالمی برادری میں با وقار مقام دلانے کیلئے جدوجہد کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل پر بھی بھرپور توجہ دیں گے ․ انہو ںنے مزید کہا کہ قوم کے خون پسینے کی کمائی سے اصل لاگت سے کہیں زیادہ خرچ پر بننے والے ترقیاتی کاموں کا احتساب ہو گا اور لیگی ذمہ داران سے اس کی باز پرس کی جائیگی ․

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات