سرکاری نوکریوں اور ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنے اور ذاتی اکائونٹس میںبھاری کمیشن جمع کرنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے،راجہ راشد حفیظ

اتوار مئی 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور سابق امیدوار برائے سپیکر راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ سرکاری نوکریوں اور ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنے اور ذاتی اکائونٹس میںبھاری کمیشن جمع کرنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے ․ پاکستان تحریک انصاف تمام ترقیاتی فنڈز مقامی حکومتوں کے نمائندوں کے ذریعے خرچ کرے گی اور فنڈز کے شفاف و منصفانہ استعمال پر قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین سمیت دیگر ذمہ داران گہری نظر رکھیں گے ․ کرپشن روکنے کیلئے تحریک انصاف ایک جامع اور موثر سسٹم لائے گی جس میں عوام کے ترقیاتی فنڈز میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہو سکے گی ․ انہو ںنے یہ بات پی ٹی آئی کے پبلک سیکریٹریٹ سید پور روڈ میں کارکنوں کے وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ن لیگ نے کرپشن روکنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے اور اس کے غیر منتخب لوگوں نے نہ صرف خود ترقیاتی فنڈز پر بڑے بڑے ہاتھ صاف کئے بلکہ ان فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر بھی استعمال کیا ․ میرے حلقے میں غیر منتخب لوگوں کے ذریعے عوامی ترجیحات اور ضروریات کے برعکس ایسے کام کئے گئے جن سے عوام کو کم اور حکومتی فنڈز کے ذمہ داران کو خود سیاسی ومالی فوائد حاصل ہوئی․ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک عوام الناس نے مسلم لیگ ن بالخصوص نواز شریف کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے جنہوں نے نیچے سے اوپر تک ملکی مفادات کے خلاف کام کیا اور انڈیا کے ساتھ اپنی دوستی نبھانے کیلئے کشن گنگا جیسے ڈیم کو بنانے میں ان کی مدد اس طرح کی کہ سندھ طاس معاہدے کے عالمی ضامن کو بھی اس وقت پکارا جب پانی سر سے گزر چکا تھا ․ انہوں نے کہا کہ اب عوام ایسے مفاد پرستوں اور ملک کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے۔