ترقی کی راہ میں رورڑے اٹکا نے والوں کو عام انتخابات میں وائٹ واش کردینگے ، ملک پرویز حیدر

اتوار 27 مئی 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کونسل کے ممبر اور ممتاز سیاسی وسماجی راہنما ملک پرویز حیدر نے کہاکہ ترقی کی راہ میں رورڑے اٹکا نے والوں کو عام انتخابات میں وائٹ واش کردینگے پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی قیادت میں آئندہ عام انتخابات کیلئے پوری طر ح تیار ہے عوام خدمت کی سیاست کرنیوالوں کو دوبارہ موقع دینگے قائدین اور حلقہ پی پی 16کی عوام نے خدمت کا موقع دیا تو مایوس نہیں کرونگامسلم لیگ (ن) پر عوام کو مکمل اعتماد ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے 30روزے 30افطار کی تقریب سے خطا ب کے دوران کیا ملک پرویز حیدرنے کہاکہ قائد میاں نواز شریف سے عوام کی خدمت کا بدلہ لیا جارہا ہے پوری قوم عام انتخابات میں شیر پر ٹھپہ لگا کر ترقیاتی کاموں اور خدمت کی سیاست کرنیوالوں کو موقع دینگے