Live Updates

لاہور، مولانا فضل الرحمن ، نواز شریف اورمحمود خان اچکزائی جیسے لوگ ملکی سلامتی کے لیے خطر ہ ہیں،اعجازا حمد چوہدری

فاٹا بل کی منظوری سے پارلیمنٹ کا وقار بحال اور قبائلی عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ، لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ آس لگائے ہوئے تھے، رہنما ء پاکستان تحریک انصاف

اتوار 27 مئی 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازا حمد چوہدری نے کہاہے کہ فاٹا بل کی منظوری سے جہاں پارلیمنٹ کا وقار بحال ہوا ہے وہاں پر قبائلی عوام کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہوگئی ہے کیونکہ یہ لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ آس لگائے ہوئے تھے ،فاٹا کا انضمام احسن اقدام ہے ، کے پی کے اسمبلی میں بھی فاٹا بل پیش کردیا گیا ہے اس موقع پر جے یوآئی (ف) کا احتجاج شرمناک ہے ، مولانا فضل الرحمن کا منافقانہ چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ، مولانا فضل الرحمن ، نواز شریف اورمحمود خان اچکزائی جیسے لوگ ملکی سلامتی کے لیے خطر ہ ہیں یہ دشمن کے آلہ کاربنے ہوئے ہیں۔

وہ گزشتہ روز این اے 133پی پی 166چونگی امرسدھو میں (ن) لیگ لیگی رہنما جہانگیر احمد مغل کی ساتھوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت ، چونگی امرسدھو سے ہی شیعہ کمینٹی کے سربراہ اعجازشاہ کی رہائش گاہ پر عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت اور افطار ڈنر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ن لیگ کو چھوڑ کر کارکن پی ٹی آئی میں جوق در جوق شامل ہو رہیں ہیں،نواز شریف کے ملک دشمنی بیانیے نے عالمی سطح پر ملک کو بڑا نقصان پہنچا یا ہیں،تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کریں گی،ن لیگ والے اپنی شکست کے خوف سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

ن لیگی چھو ڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے کو ساتھوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو فاٹا سمیت ملک بھر میں ایسے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے ہوگا جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور وہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں ، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قبائلی علاقوں میں جب پاکستانی قانون کا اطلاق ہوگا تو اس میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا مگر اس کے باوجود خوش آئند امر یہ ہے کہ فاٹا کی عوام کو دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے ، اس بل کی منظوری سے ملک دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑی ہے کیونکہ ان لوگوں کی شروع دن سے ہی یہی کوشش تھی کہ فاٹا انضمام کے مسئلے کو طول دیا جائے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ عام انتخابات کے قریب آتے ہی روایتی و موروثی سیاستدانوں کا اجتماع عوام کو دھوکہ دینے میں لگا ہوا ہے مگر اب کی بار عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ نام نہاد اور بے وفا سیاستدان مسائل سے چھٹکارے کا نعرہ لگا کر ایک با ر پھر اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنا چاہتے ہیں ،اس لئے عوام کو دانشمند ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات