لاہور،مخلوق خدا کی خدمت بہت بڑی نیکی ہی: پیر ولی اللہ شاہ

اتوار مئی 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) ولی اللہ فائونڈیشن(رجسٹرڈ))پاکستان کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی ماہِ مقدس رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر غریبوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ راشن تقسیم کرنیکی مرکزی تقریب ہیڈ آفس ولی اللہ فائونڈیشن مرکز دعوت الحق سمن آباد میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ولی اللہ فائونڈیشن الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے 300غرباء میں راشن تقسیم کیا راشن کے مختلف پیکٹس کیساتھ عید گفٹ بھی مرد و زن میں تقسیم کیے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ پوری مخلوق اللہ تعالیٰ کا ایک کنبہ ہے لہٰذا بلا تفریق مذہب و رنگ و نسل پوری انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑی نیکی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو عبادت سے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطاعت سے اور مخلوق کو خدمت سے راضی کرنا پورے دین اسلام کی تعلیمات کاہی خلاصہ ہے انہوں نے کہا کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ غرباء میں راشن تقسیم کیا جائے اور اسطرح غرباء کی ہر قسم کی بھرپور مدد کرکے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے یہی رمضان المبارک اور عید الفطر کا حقیقی تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میںولی اللہ فائونڈیشن کے دیگر راہنمائوں محمد اقبال بھٹی ایڈووکیٹ،محمد اکرم فوجی،پیر جمشید احمد نورانی ،حاجی محمد ناصر ، حاجی محمد فیصل،محمدشہزاد،واجد حسین،احمد حسین،عبدالوحید ،عمران بٹ،حاجی محمد اقبا، ،محمد معظم نے بھی شرکت و خطاب کیا۔