لیگ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ٹکٹ کے حصول کیلئے تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی

اتوار 27 مئی 2018 20:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات 2018 کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی ٹکٹ کے حصول کیلئے دیئے گئی تاریخ میں 1 جون تک کی توسیع کر دی،مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کیلئے 25 مئی تک کی تاریخ فائنل کی تھی ،پنجاب بھر کے امیدوار ماڈل ٹائون لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں درخواستیں جمع کروا رہے تھے ، قوسمی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 50 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 30 ہزار پارٹی فیس مقرر کی گئی ہے،مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق درخواست گزاروں کی بہت بڑی تعداد درخواستیں جمع کروا رہی ہے جس کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ٹکٹ کے خواہش مند ایم این ایز اور ایم پی ایز کیلئے 1 جون تک کی توسیع کر دی،