شہباز شریف سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات،سیاسی صورت حال پر گفتگو

اتوار مئی 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملقاات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ الیکشن 2018ء اور مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا پانچ سالہ دور ترقی، خوشحالی اور شفافیت سے عبارت ہے ہم نے وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا ہے اور حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی اور عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عناصر سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں حکومت کی کارکردگی کے عوام بھی معترف ہیں اور ہم نے عوام کی خدمت کی جبکہ سیاسی مخالفین نے عوام کو مایوس کیا ہے۔