لاہور ہائیکورٹ نے آج سے مختلف عہدوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے آج بروزپیر سے مختلف عہدوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیاہے امیدوار گریڈ3سے گریڈ 16 تک کی مختلف پوسٹوں کیلئے آج سے درخواستیں وصول کی جائیں گی امیدوار صرف آن لائن درخواستیںجمع کروا سکیں گے درخواستیں جمع اور بھرتی کے عمل کی نگرانی ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد انوار الحق کرینگے امیدوار11 جون تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے جبکہ گریڈ16کے کیئرٹیکر کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں ہیںلاہورہائیکورٹ،ملتان بنچ،بہاولپور بنچ کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت بی اے لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ تجربہ5 سال اور عمر کی حد35 سال مقرر کی گئی ہے گریڈ16 کے اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں ہیںجس کیلئے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت گریجویشن اور دس سال کا تجربہ اورعمر کی حد40سال مقرر کی گئی ہے گریڈ14 کیلئے سینئر ایڈیٹر کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں ہیں جس کیلئے امیدواروں کی تعلیمی اہلیت بی بی اے فنانس رکھی گئی ہے جبکہ گریڈ13 کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں ہیںجس کیلئے تعلیمی قابلیت ایف اے،ٹائپنگ سپیڈ 40 اور آئی ٹی ڈپلومہ ہولڈرز ہونا ضروری ہے جبکہ ہائیکورٹ میں 125 جونیئر کلروں کی بھرتیوں کیلئے بھی درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی گریڈ گیارہ کے جونیئرکلرکس کیلئے 40فیصد کوٹہ میرٹ پر مقرر کیا گیا ہے 20 فیصد کوٹہ ہائیکورٹ کے ملازمین ،20فیصد کوٹہ کلاس فورکے ملازمین کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ جونیئرکلرکوں کیلئی5 فیصد کوٹہ اقلیتوں ،3 فیصد کوٹہ خصوصی افراد کیلئے مختص کیا گیا ہے گریڈ 11 کے سٹور کیپر ،سب انجینئر کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں ہیں گریڈ 9 کے اے سی مکینگ ،ٹیکنیکل آپریٹرز اور دیگر عہدوں کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں ہیں جبکہ گریڈ 7 کے باورچی کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں ہیں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت مڈل ،تجربہ پانچ سال اور ڈپلومہ ہولڈرز ضروری قرار دیا گیاہے گریڈ3 کے سینٹرورکر،سوئیپر ،مالی اور چوکیدار کی بھرتیوں کیلئے بھی درخواستیں بھی طلب کی گئیں ہیںگریڈ 3 کے ملازمین کی بھرتی کیلئے تعلیمی اہلیت مڈل مقرر کی گئی ہے۔