پاکستان نے فاٹاکے بارے افغانستان کے بیان کو مسترد کردیا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پاکستان نے فاٹاکے بارے افغانستان کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ عوامی امنگو ں کے عین مطابق ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے ذاتی فیصلے میں عدم مداخلت پر یقین رکھتا ہے ، البتہ افغانستان کا عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل نہ کر نا انہایت افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بل منظور کے بعد افغان میڈیا نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو مسترد کیا تھا۔ دوسری جانب افغان صدرارتی محل کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کی صدارت میں افغان وفد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریگا اور افغان پاکستان اور علاقائی صورتحال پر بات کرے گا۔ دورہ پاکستان کے دوران وہ چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔۔ شمیم محمود