بلوچستان اسمبلی کا الوداعی اجلاس آج ہوگا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کا آخری اور الوداعی اجلاس آج شام چار بجے اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں ہو گا اجلا س سے حکومتی اور اپوزیشن اراکین خطاب کرینگے واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی رات12 بجے ختم ہو جائے گی اور صدر مملکت نے 25 جولائی کو عام انتخابات کرانے کی منظوری دیدی ۔