افغان وفد پاکستان پہنچ گیا،مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات ،سکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ صورت حال پر تبادلہ خیال

اتوار 27 مئی 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) افغانستان کا اعلیٰ سطحی وفد افغان مشیر قومی سلامتی محمد حنیف اتمر کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا، وفد نے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ امور،سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز افغان سلامتی امور کے وفد کی مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے ملاقات ہوئی،جس کی قیادت افغان مشیر قومی سلامتی محمد حنیف اتمر کر رہے تھے،ملاقات میں دوطرفہ امور،سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں افغان این ڈی ایس چیف معصوم ستانکزئی،افغان فوج کے سربراہ محمد شریف چغتائی،افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمرزخپلوال اور وزیرداخلہ وعظ برمک شامل ہیں۔ملاقات می دونوں ممالک کو سیکورٹی پر درپیش مسائل بارڈر انتظامیہ کے متعلق بات چیت کے علاوہ دوطرفہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔