Live Updates

دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے کو شاباش سے پی ٹی آئی کی عدم برداشت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا،خواجہ آصف

�ولائی کو کارکردگی عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے جس پر ہم نے کافی حد تک کام مکمل کرلیا،لیگی رہنما

اتوار 27 مئی 2018 20:10

ْسیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا ہے امید ہے کہ بہت جلد اعلان ہوجائے گا،عدم برداشت ملک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے،دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے کو شاباش سے پی ٹی آئی کی عدم برداشت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا۔اتوار کے روز شہبازشریف فلائی اوور پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ10سالوں میں شہبازشریف جیسے ترقیاتی کاموں کی مثال نہیں ملتی،25جولائی کو کارکردگی عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے جس پر ہم نے کافی حد تک کام مکمل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مثالی کام کا مقابلہ سندھ اور کے پی کے والے نہیں کرسکتے کیونکہ وہ صرف گالی اور الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں،مگر دوسری طرف ہمارے مخالفین بھی ہمارے کاموں کی تعریف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے نے خیبرپختونخواہ کو کھنڈر بنا دیا۔احتساب عدالت کو تالے لگا دئیے،خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں بڑھتا ہوا عدم برداشت پر تحفظات ہیں،عدم برداشت پاکستان کو تباہ کردے گی،دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے کو شاباش دینا لمحہ فکریہ ہے،اس سے ملک میں عدم برداشت مزید پھیلے گی،عدم برداشت تحریک انصاف کی سیاست کا کلچر ہے اور یہ سب ان کی تربیت میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات جمہوریت کا حسن ہے لیکن ایسے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں،سیاست ممکنات کا عمل ہے اسے ناممکنات کی طرف لے جایا جارہا ہے،یہاں سیاست ذاتی اور خونی دشمنی میں تبدیل ہورہی ہے جو کہ ٹھیک نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات