صوبائی حکومت کی جانب سے 20ہزارروپے اعزازیہ لینے سے ڈسٹرکٹ ہنگو کے 195علماء کرام نے انکار کردیا

اتوار مئی 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) صوبائی حکومت کی جانب سے 20ہزارروپے اعزازیہ لینے سے ڈسٹرکٹ ہنگو کے 195علماء کرام نے انکار کردیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے جامع مساجدوں کے آئمہ کرام کو ماہانہ بیس ہزارروپے اعزازیہ دینے کا اعلان کیاتھا تاہم اس کا طریقہ کار ٹیکنیکل ہونے پر اس کی ادائیگی تاحال شروع نہیں ہو سکی ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع ہنگو کے مختلف جامع مساجد کے 195آئمہ کرام کے ناموں کو فائنل کردیاتھا جنہیں بیس بیس ہزارروپے اعزازیہ دینا تھا ان کے پاس قومی شناختی کارڈ بھی موجود تھے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ ہنگو کے ان 195آئمہ کرام نے صوبائی حکومت کی جانب سے بیس بیس ہزار روپے اعزازیہ لینے سے انکار کردیا ہے اس سے قبل پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے آئمہ کرام نے بھی بیس بیس ہزارروپے اعزازیہ لینے سے انکار کیاتھا جبکہ جے یو آئی (ف) نے بھی اس کی مخالفت کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم ہنگو کے جن 195آئمہ کرام کو فائنل کیا گیاتھا انہوں نے چند روز قبل انہیں لینے سے انکار کر دیا

متعلقہ عنوان :