فاٹا انضمام،خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر جے یو آئی کارکنوں کا احتجاج،متعدد زخمی

اتوار 27 مئی 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جبکہ پولیس سے جھڑپوں میں اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کا خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج ہوا جس میں مظاہرین نے ٹائر جلاکر اسمبلی جانے والے راستوں کو بلاک کردیا جبکہ اسمبلی پہنچنے والے ایم پی ایز کو مظاہرین نے اسمبلی کے گیٹ سے ہی واپس بھیج دیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا کر اسمبلی کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، جے یو آئی (ف) کے کارکن خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت پر بھی چڑھ گئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی