فیروزہ،پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر مولانا حامدسعید کاظمی جنوبی پنجاب کے صدرمخدوم احمدمحمود کی ملاقات

تحصیل لیاقت پور میں نئی تبدیلیوں کاآغاز،منظر نامہ تبدیل ہونے کاامکان ،پیپلزپارٹی کیان دورہنماوں کے دوران ملاقات کے بعدقومی حلقہ 175میں سیاسی ماحول گرم ہونا شروع ہو گیا،ذرائع

اتوار 27 مئی 2018 20:20

فیروزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر مولانا حامدسعید کاظمی اورپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدرمخدوم احمدمحمود کے درمیان ملاقات کے بعد تحصیل لیاقت پور میں نئی تبدیلیوں کاآغاز،منظر نامہ تبدیل ہونے کاامکان ،پیپلزپارٹی کیان دورہنماوں کے دوران ملاقات کے بعدقومی حلقہ 175میں سیاسی ماحول گرم ہونا شروع ہو گیا،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر مولانا حامدسعید کاظمی کی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدراورسابق گورنرپنجاب سے تفصیلی ملاقات کے بعدتحصیل لیاقت پور کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،اورعلاقے کامنظر نامہ بھی تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے ،جس کے اثرات تینوں صوبائی حلقوں 255,256اور257پرپڑنا شروع ہو گئے ہیں،پیپلزپارٹی کے موجودہ ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ کی بجائے اگر ٹکٹ مولانا حامد سعید کاظمی کودیا گیا توپیپلزپارٹی کے لئے حالات مشکل ہونے کاامکان ہے ،خواجہ قطب فرید کوریجہ کے تینوں مضبوط ونگ صوبائی حلقہ 255میں سابق ایم پی اے سردارغضنفرعلی خان لنگاہ صوبائی حلقہ 256میں موجودہ ایم پی اے قاضی احمد سعید اورصوبائی حلقہ 25میں چوہدری جہاں زیب رشید کے مقابلے میں مولاناحامدسعید کاظمی کے پاس فوری طور پر ونگزموجود نہیں ،اس صورت حال میں پیپلزپارٹی دھڑوں میں منقسم ہو سکتی ہے یاپھر اس حوالے سے سیاسی منظر نامہ مکمل طور پرتبدیل ہو کر مسلم لیگ ن کے لئے حالات سازگارپیدا کرنے کاموجب بن سکتا ہے اس صورت حال کے بعد پیپلزپارٹی کے عہدے داران اراکین اورووٹرزمخمصے کاشکار ہیں ،پیپلزپارٹی کی قیادت کا کوئی بھی فیصلہ مقامی سیاست کا ماحول تبدیل کرنے کاموجب بن سکتا ہے کیونکہ خواجہ قطب فرید کوریجہ اور علامہ حامد سعید کاظمی دونوں قومی حلقہ 175سے انتخاب لڑنے کااٹل فیصلہ کااعادہ کرچکے ہیں ،اورقومی حلقہ سے انتخاب لڑنے کے اعلان پر بضدہیں ۔