ماہ صیام کے مقدس مہینے میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرانے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

اتوار 27 مئی 2018 20:32

کوئٹہ۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ ماہ صیام کے مقدس مہینے میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرانے والے دکانداروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ضلع پشین کو امن کا گہوارہ بنادیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرائمز کا قلع قمع کردیاگیا ہے۔ عوامی محافظوں نے دن رات ایک کرکے عوام کے جان ومال کی حقیقی معنوں میں حفاظت کی ہے۔

پشین میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے دلوں میں خوف خدا ہونا چائیے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دکانداروں کو آخری مرتبہ خبردار کیاجاتا ہے ۔اگر پھر بھی بعض نہ آئے توصبر کا پیمانہ لبریز ہوجائیگا عوام دشمن قوتیں کسی بھی رنگ و نسل سے ہو معافی نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ رمضان سستے بازار عوام کو ریلیف دینے کے لیئے بنائے گئے جس سے عوام کو انتہائی سستے داموں اشیاء خوردونوش ملیں گی روزہ داروں کو چائیے کہ وہ اللہ کے اس اسلامی اور مبارک اور بابرکت مہینے میں عوام کی دل ازاری نہ کریں کیونکہ دلوں میں اللہ رہتا ہے انہوں نے کہا کہ بی ایریا میں افطاری سے لیکر سحری تک لیویز موبائل گشتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :