سرگودھا سمیت ملک بھر میں آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائیگا

اتوار مئی 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) سرگودھا سمیت ملک بھر میں آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جائیگا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا یہ آخری یوم تکبیر ہے جس کیلئے حکومت نے تمام ارکان اسمبلی‘ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں‘ مسلم لیگی عہدیداران سے کہا ہے کہ وہ یوم تکبیر کو ملی جوش و جذبہ سے منانے کیلئے تقریبات کا اہتمام کریں۔