سرگودھا، ایم این اے چوہدری حامد حمید کی نالائقی کی وجہ سے سرگودھا کی سیاست اور اہم عہدے غیر مستحق لوگوں کے ہاتھوں میں چلے گئے ہیں ،میاں انور خورشید

ایسی ہی غلطیاں ان کے والد مرحوم چوہدری عبدالحمید نے کی تھیں جس کا ہم آج تک خمیازہ بھگت رہے ہیں، سابق میئر سر گودھا

اتوار 27 مئی 2018 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سابق میئر مسلم لیگ ن کے راہنما میاں انور خورشید نے کہا ہے کہ ایم این اے چوہدری حامد حمید کی نالائقی کی وجہ سے سرگودھا کی سیاست اور اہم عہدے ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلے گئے ہیں جس کے وہ حقدار نہیں تھے ایسی ہی غلطیاں ان کے والد مرحوم چوہدری عبدالحمید نے کی تھیں جس کا ہم آج تک خمیازہ بھگت رہے ہیں میاں انور خورشید نے کہا کہ اس میں حاجی اللہ یار کو ٹکٹ دینا اور حامد حمید کو میئر بنانے بڑی غلطی تھی میاں انور خورشید نے کہا کہ میں عملی سیاست سے ریٹائر ہوچکا ہوں تاہم اپنے دوستوں کیساتھ ہوں چوہدری اقبال مرچوں والا امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 77 نے پی ٹی آئی کو ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے انہیں ٹکٹ ملا تو بھرپور انتخابی مہم چلا کر انہیں کامیاب کرائینگے میاں انور خورشید نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ میرا اب کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور اب میں ذاتی طور پر پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا میاں نواز شریف نے ناموس رسالتؐ بل میں ترمیم اور اب جو پاک فوج کیخلاف زہر افشانی کی ہے اس کے بعد میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ میں مسلم لیگ ن اور شہباز شریف کا ساتھ دوں اس لئے علیحدگی اختیار کرلی ہیمیاں انور خورشید نے کہا کہ سرگودھا میں تینوں ارکان اسمبلی میںسے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی کارکردگی بہتر ہے سرگودھا میں پینے کے صاف پانی‘ سیوریج‘ تعلیم‘ صحت کے شعبوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی میگا پراجیکٹ آیا ہے سرگودھا پنجاب کا چھٹا بڑا شہر ہے جسے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے آج سرگودھا میں جو ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں وہ ق لیگ کے دور میں ہوئے تھے۔