Live Updates

سرگودھا ، الحاج ممتاز اختر کاہلوں گزشتہ کئی سالوں سے سرگودھا میں پی ٹی آئی کو فعال اور منظم کر رہے ہیں ٹکٹ کا حق بھی ان کا بنتا ہے، عوام حلقہ

اتوار 27 مئی 2018 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) حلقہ این اے 90 کے عوام نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالہ سے الحاج ممتاز اختر کاہلوں کو حقدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحاج ممتاز اختر کاہلوں گزشتہ کئی سالوں سے سرگودھا میں پی ٹی آئی کو فعال اور منظم کرنے کیساتھ ساتھ پارٹی کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں ٹکٹ کا حق بھی ان کا بنتا ہے اس حمایت پر الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے اہل سرگودھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد اہل سرگودھا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اخبارات‘ سوشل میڈیا‘ الیکٹرانک میڈیا پر ٹکٹ کے حوالہ سے میری حمایت کی اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے کامیابی دی تو حلقہ این اے 90 کو مثالی بنانے اور یہاں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھونگا اور ترقیاتی کاموں میں کمیشن کا جو تاثر ہے اسے ختم کرونگا اور ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے ایک ایک پائی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرونگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات