عالمی بنک نے مقتدر طبقہ کی عوام دشمنی بے نقاب کردی ہے ‘ محب وطن روشن پاکستان پارٹی

مقتدر مافیا نے پاکستان وعوام کو سامراجی طاقتوں کا غلام اور مالیاتی اداروں کا باجگزار بنادیا ہی! مقتدر طبقہ کو ایوان واقتدار سے فوری باہرنہیں کیا گیا تو ا ن کے کرتوت سب کچھ تہہ و بالا کردینگے،بیان

اتوار 27 مئی 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین عرفان سولنگی نے نائب صدر یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ اور رہنما شعبہ خواتین فاطمہ میمن نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایکبار پھر اضافے کی اطلاعات اور پاکستان کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے جاری ہونے والی عالمی بنک کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اختیار اقتدار پر قابض طبقے کی منافقت ‘ مفاد پرستی ‘ہوس زر ‘ اقتدار سے محبت اور اختیارات سے پیار نے ہمارے ملک و قوم کو سامراجی طاقتوں کا غلام اور عالمی مالیاتی اداروں کا باجگزار بنادیا ہے جس کی وجہ سے ہم آزادہونے کے باوجود عالمی مالیاتی اداروں اور سامراجی طاقتوں کی ڈکٹیشن کی بناء معاشی واقتصادی پالیسی بنانے کیلئے آزاد نہیں ہیں جبکہ مقتدر مافیا نے قوم کوبیرونی قرضوں کے جس بوجھ تلے دبایا ہے اس کا سود تک اداکرنا ہمارے لئے محال ہوچکا ہے اس کے باجود خود کو محب وطن کہلانے والے ملک وقوم دشمن کرپشن کے ذریعے قومی سرمائے کو بیرون ملک منتقل کرکے پاکستان عوام کی زندگی میں مزید عذا ب بھرنے اور عوام پر مہنگائی کے تیر چلانے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ذاتی مفاد و تحفظ کیلئے ملک میں سیاسی انتشار و عدم استحکام پیداکرنے ‘ قومی اداروں کو تباہ کرنے اور فوج و عدلیہ کیخلاف سازش کرنے کے باجود خود کو محب وطن اور جمہوریت پرست قرار دینے والوں نے اس ملک و قوم کیساتھ جو کچھ کیا ہے عالمی بنک نے اسے بے نقاب کردیا ہے اور یہ حقیقت سامنے آچکی ہے کہ قوم نے جلد سے جلد اگر ان لٹیروں اور ان کی نسلوں تک کو ہمیشہ کیلئے پارلیمان ‘ اختیار ‘ اقتدار اور ایوان سے نکال باہر نہیں کیا تو ان کی منافقت و مفاد پرستی عوام کو کہیں کا نہ چھوڑے گی اور ان کے کرموں و کرتوتوں سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال سب کچھ تہہ و بالا کردے گی اسلئے آنے والے انتخابات میں قوم کے ہر فرد کا ہر ووٹ انتخاب کی بجائے موجودہ و سابقہ حکمرانوں ‘ روایتی سیاستدانوں ‘ اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتوں ‘عوام سے جھوٹ بولنے ‘ عوام کو دھوکا دینے اور ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والی قیادتوں کے احتساب اور انہیں ہمیشہ کیلئے انتخاب ‘ اختیار ‘ اقتدار اور ایوان سے نکالنے کیلئے استعمال کرنا ہوگا اور ایسی قیادت سامنے لانی ہوگی جوسرمایہ داراور جاگیردار طبقے سے نہیں بلکہ عوام سے تعلق رکھتی ہو اور جس کے مفادات کو کاروبار بیرون ملک نہیں بلکہ اپنے مقامی و آبائی علاقے اور عوام میں ہوں اور عوام سے وابستہ ہوں !