اسلام آباد،آل پاکستان مسلم لیگ نے ملک بھر سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی

اتوار مئی 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ نے ملک بھر سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ غور و حوض کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ٹکٹ کے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 31مئی تک اپنی درخواستیں صاف کاغذ پر لکھ کر پے آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام "آل پاکستان مسلم لیگ"شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور پاسپورٹ سائز تصاویر کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی دفتر میں جمع کروا دیں۔اے پی ایم ایل نے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی فیس مبلغ 30،000جبکہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی فیس مبلغ15،000روپے مقرر کی ہے۔۔۔