اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور شہباز شریف کے درمیان نگران وزیر اعلی کے معاملے پر ملاقات آج ہوگی

اتوار 27 مئی 2018 20:40

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان نگران وزیر اعلی پنجاب کے معاملے پر آج ( سوموار) کو پھر ملاقات ہوگی ، اپوزیشن اور حکومت کے نئے ناموں پر مشاورت کی جائیگی، میاں محمودالرشید کے مطابق امید ہے کہ ملاقات میںمعاملات بہتر انداز میں حل ہو جائیں گے، اگر ایسا نہیں ہوسکے گا تو پھر معاملہ یقینی طور پر پارلیمانی کمیٹی میں جائیگا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا میاں محمودالرشید نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کا تقرر آئینی معاملہ ہے، کھلے دل کے ساتھ جائیں گے اور ایک مناسب نام سامنے لائیں گے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اصولی اور مفاد عامہ کے ایشوز پر اپوزیشن کی ۔