امن وامان برقرار رکھنے کے لیے سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانہ نوشہرہ کلاں کا سرچ آپریشن

اتوار مئی 21:00

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) نوشہرہ رمضان المبارک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانہ نوشہرہ کلاں کے مختلف علاقوں میں سرچ ااینڈ سٹرائیک اپریشن 8اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ ملزمان سے 9کلو چرس اور5پستول بھی برآمد کرلئے گئے تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ اینڈ پولیس افیسر نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر تھانہ نوشہرہ کلاں کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ مشکوک اور غیر قانونی طریقے سے رہائش پزیر افراد ،سماجی دشمن عناصر وامن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیاگیا اپریشن میں لیڈ ی پولیس نے بھی حصہ لیا سرچ اپریشن کے دوران 8 اشتہاری مجرمان سمیت 25مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 9کلو چرس اور بھاری مقدار میں اسلحہ برامد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرچ اپریشن میں 100سے زائد مشکوک جگہوں کی چیکنگ کلی گئی 220گاڑیوں کو ویر یفیکشن کے بعد چھوڑا گیا۔