محکمہ تعلیم زنانہ نوشہرہ نے خواتین اساتذہ کیلئے سینارٹی لسٹ جاری کردی

اتوار مئی 21:00

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) محکمہ تعلیم زنانہ نوشہرہ نے خواتین اساتذہ کیلئے سینارٹی لسٹ جاری کردی، کسی کو اس سینارٹی لسٹ پر کسی قسم کا کوئی اعتراض ہو تو وہ 4جون تک اپیل جمع کرسکتی ہے اس سلسلے میں نوشہرہ محکمہ تعلیم زنانہ کی DEOنغمانہ سردار کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے تمام خواتین اساتذہ سینارٹی لسٹ ضلعی محکمہ تعلیم زنانہ DEOافس نوشہرہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوشہرہ جبکہ پرائمری سکولوں کی اساتذہ ایس ڈی اوتحصیل افس جہانگیرہ واقع اکوڑہ خٹک ایس ڈی او تحصیل افس پبی ایس ڈی او افس نوشہرہ کینٹ میں ملاحظ کرسکتی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی کو اس سینارٹی لسٹ پر کسی قسم کا کوئی اعتراض ہو تو وہ اپنی اپیلیں 4جون تک EDOافس نوشہرہ میں جمع کرائیں اور 4جون کے بعد اپیلوں کے کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :