انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پلس پوائنٹ ہے، آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، سرفراز احمد

اتوار 27 مئی 2018 21:00

ْ لارڈز۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے، نوجوان کھلاڑی جس طرح پرفارم کر رہے ہیں وہ پلس پوائنٹ ہے، آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھ کر سیریز جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ لارڈز ٹیسٹ میں فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی قائد نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں پر اچھا پرفارم کیا، امید ہے کہ کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے مقابلے میں ہماری ٹیم ناتجربہ کار تھی لیکن پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے اور اب وہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں، ہمارے کوچز سخت محنت کر رہے ہیں، بائولرز نے پلان کے مطابق بائولنگ کی اسلئے کامیاب رہے، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی، امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :