انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں بہت انجوائے کیا، مستقبل میں بھی اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فتوحات دلانے کی کوشش کروں گا، محمد عباس

اتوار 27 مئی 2018 21:00

لارڈز۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں بہت انجوائے کیا، مستقبل میں کوشش ہو گی کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دی، محمد عباس نے میچ میں 64 رنز کے عوض 8 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میچ کے بعد اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے کہ میری کارکردگی ٹیم کی جیت کے کام آئی، میں نے پورے ٹیسٹ میں اپنی بائولنگ سے بہت انجوائے کیا، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اچھا پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں، گلین میگراتھ اور محمد آصف میرے ہیروز ہیں، آصف سے بہت کچھ سیکھا اور انہوں نے میری بہت راہنمائی کی جس پر ان کا مشکور ہوں۔

متعلقہ عنوان :