ٹڈیپ نے جرمنی میں منعقد ہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں

اتوار 27 مئی 2018 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے آئندہ برس جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

ہیم ٹیکسٹائل 8تا11جنوری 2019ء کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہو گی جس میں ٹیری گڈز اور ٹاولز، باتھ روبس، بیڈ لینن، میٹریس ،بیڈ روم ٹیکسٹائل،باتھ روم ٹیکسٹائل ، ٹیبل لینن، کچن لینن،فرنیچر فیبرکس ، اپ ہولسٹری فیبرکس، اپ ہولسٹری لیدر،آرائشی فیبرکس ،پردے اور ہوم اسسریز کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ آئند ہ ماہ 12جون مقرر ہے۔

متعلقہ عنوان :