کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید،چار راہگیر زخمی، جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور ہلاک

اتوار 27 مئی 2018 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ دو پولیس اہلکار شہید جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور ہلاک چار راہگیر زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر کیپری سینما کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکار عبدالرشید،بشیر شاہ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ گشت پر مامور فالکن فورس کے اہلکاروں نے بروقت جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا واقعہ میں چار راہگیر محمد شفیق ،خدائے دار،حاجی اختراور جانان زخمی ہوگئے ،فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس نے جائے وقوع سے شواہد ، حملہ آوروں کے موبائل فونز ،موٹرسائیکل اور اسلحہ تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی۔