فلم’’پاکیزہ‘‘ کا ایک اور کرداردنیا سے رخصت ہوا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ گیتا کپور ممبئی کے ایک اولڈ ایج ہوم میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئیںبھارت کی کامیاب ترین فلم ’’پاکیزہ‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ گیتا کپورگزشتہ سال علیل ہو گئی تھیں ، ان کا بیٹا راجہ کپور ماںکو زیادہ طبیعت خراب ہونے پرانہیں اسپتال لے کر پہنچااور گیتا کپور کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد وہ واپس لوٹ کر نہیںا?یا اور نہ ہی کوئی خبر لی۔

(جاری ہے)

گیتا کپور کی ایک بیٹی جس کا نام پوجا ہے پیشے کے اعتبار سے فضائی میزبان ہیں وہ بھی ماں کی خبر لینے اسپتال نہیں پہنچیں جس کے بعدگیتا کپور کو اولڈ ایج ہوم میں منتقل کر دیا گیا جہاں بچوں کی یاد میں اوران کے واپس نہ لوٹنے کے غم میں گیتا کی بیماری شدت اختیار کر گئی اور وہ شدید کسمپرسی کی حالت میں اس جہاں سے رخصت ہو ئیں۔

متعلقہ عنوان :