ڈینئیل کریگ ایک مرتبہ پھر جیمز بونڈبنیں گے

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) نامور ہالی وڈ اداکار ڈینیل کریگ نیفلم ’بونڈ‘ کی سیریز کی اگلی فلم ’بونڈ 25‘ میں اپنے کامیاب کردار جیمز بونڈ کو دوبارہ نبھانے کی حامی بھر لی ہے۔طویل ہاں ناں کے بعد ڈیئنیل بلاآخر اب یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ مداح انہیں ایک بار پھر جیمز بونڈ کردار میں دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہالی وڈ کی یہ کامیاب ترین فلم سیریز بونڈایک بار پھر سے اپنے مداحوں کو حیران کرنے کے لیے تیار ہے جس میں ڈینیئل کریگ پھر سے مرکزی کردار میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ڈینیئل اب تک بونڈسیریز کی چار فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں 2006 کی ’کسینو رائل‘، 2008 کی ’کوانٹم ا?ف سولیس‘، 2012 کی ’اسکائی فال‘ اور 2015 کی 'اسپیکٹر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :