اداکار سونو سودنے جلد کی سخت حفاظت شروع کر دی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ انہوں نے بہت زیادہ سفر اور آئوٹ ڈور عکسبندی کے باعث اپنی جلد کی سخت حفاظت کرنا شروع کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ بطور اداکار یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی اور اپنی جلد کی حفاظت کریں۔

(جاری ہے)

آئو ٹ ڈور عکسبندی کے دوران جلد کو سن برن اور جلن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث اب میں نے بھی جلد کی بہت زیادہ حفاظت شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے صرف خواتین کے لئے سیلونز ہوتے تھے لیکن اب وقت بدل گیا ہے۔ اب مردوں کے لئے بھی سیلونز بن گئے ہیں۔ مرد اپنی جلد کی دیکھ بھال اور اپنے اندر بہتری لانے کے لئے سیلونز کا رخ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :