عوام کی خدمت نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، شہبازشریف

ہم نے وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا ،مسلم لیگ ن حکومت کی کارکردگی کے عوام بھی معترف ہیں، ترقی وخوشحالی میں رخنہ ڈالنے والے عناصرسیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں، سی پیک نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا ،مسلم لیگ ن حکومت کی کارکردگی کے عوام بھی معترف ہیں، ترقی وخوشحالی میں رخنہ ڈالنے والے عناصرسیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں،عوام کی خدمت نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، سی پیک نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی اس موقع پر شہبا زشریف نے کہا کہ ہم نے وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا ہے جبکہ سیاسی مخالفین نے مایوس کیا ہے اور مسلم لیگ ن حکومت کی کارکردگی کے عوام بھی معترف ہیں۔ انہوں نے کہا ترقی وخوشحالی میں رخنہ ڈالنے والے عناصرسیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں اورعوام کی خدمت نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا سی پیک نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے جبکہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا ہے۔