باکسر عامر خان کو نئے جنسی اسکینڈل کا سامنا،صوفیہ ہمانی نامی خاتون کا باکسر سے تعلق کا دعویٰ

مجھے لگتا ہے کہ فریال اپنے شوہر پر بالکل اعتماد نہیں کرسکتی، انہیں چاہیے کہ ایسے شخص کو چھوڑ دیں‘ صوفیہ ہمانی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر جنسی اسکینڈل کی زد میں آگئے،صوفیہ ہمانی نامی خاتون نے باکسر سے تعلق کا دعویٰ کر دیا ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ صوفیہ ہمانی نے دعویٰ کیا ہے کہ باکسر عامر خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے 17 روز بعد ہماری ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ایک کلب میں ہوئی جس میں عامر خان مجھے ایسٹ لندن کے ایک ہوٹل میں لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا عامر خان سے ملاقات کے وقت علم نہیں تھا کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ دوسری بچی کے باپ بنے ہیں۔صوفیہ ہمانی نے مزید کہا کہ ہوٹل سے گھر واپسی کے لیے باکسر نے مجھے 20 پانڈز دیے جب کہ کرایہ 50 پانڈ بننا تھا اور اگلے روز عامر خان نے فون کرکے پوچھا کہ میں خیریت سے گھر پہنچ گئی تھی۔صوفیہ نے کہا کہ میں نے باکسر کو بتایا کہ مجھے ان کی بیوی کا علم ہوگیا ہے جس پر عامر نے کہا کہ موبائل پر پیغامات نہ بھیجو۔صوفیہ ہمانی کے مطابق میری بعد میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے بہنوں جیسی بات چیت ہوئی، مجھے لگتا ہے کہ فریال اپنے شوہر پر بالکل اعتماد نہیں کرسکتی، انہیں چاہیے کہ ایسے شخص کو چھوڑ دیں۔