فکسنگ کی تہلکہ خیز رپورٹ میں حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا

حسن رضا کو مبینہ فکسر رابن مورس کے ساتھ فلمبند کیا گیا ، گفتگو میں براہ راست شریک نہیں رہے

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) کرکٹ کے میدان میں تہلکہ مچانے والی عرب ٹی وی کی وکٹ فکسنگ سے متعلق رپورٹ میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا،حسن رضا کو مبینہ فکسر رابن مورس کے ساتھ فلمبند کیا گیا تاہم پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اس گفتگو میں براہ راست شریک نہیں رہے۔ عرب ٹی وی کے رپورٹر نے اسپاٹ فکسنگ سے متعلق اسٹنگ آپریشن کیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مبینہ فکسر، رپورٹر اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کو دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

حسن رضا کو مبینہ فکسر سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس کے ساتھ فلمبند کیا گیا تاہم پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اس گفتگو میں براہ راست شریک نہیں رہے البتہ فکسرز نے مجوزہ پلان کے دوران مثال کے طور حسن کا نام لیا۔ مبینہ فکسر رابن مورس نے اسٹنگ آپریشن کرنے والے رپورٹر کو میچ فکسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس حوالے سے جاری ہونے والی ویڈیو سے متعلق باضابطہ رابطے پر حسن رضا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ دوسری جانب آئی سی سی نے رپورٹ کے مکمل منظر عام پر آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :