اسمارٹ واچ اسکینڈل بلا وجہ کا تنازع تھا، رمیز راجہ

میڈیا کوسرخیوں کی ضرورت ہوتی ہے،پاکستانی ٹیم کو خواہ مخواہ اس تنازع میں گھسیٹا گیا ہے،رمیز راجہ کی گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈبلن ٹیسٹ کے دوران آئرلینڈ کے کھلاڑی بھی اسمارٹ واچ پہنے گراونڈ میں موجود تھے۔ میڈیا کوسرخیوں کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے پاکستانی ٹیم کو خواہ مخواہ اس تنازع میں گھسیٹا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ نے کہاعام تاثریہی ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی سے خائف انگلش میڈیا نے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف اسمارٹ واچ اسکینڈل تراشنے کی کوشش کی۔

اسے شاید پاک ٹیم کی اچھی کارکردگی ہضم نہیں ہورہی۔ بر طانوی اخبارات میں پاکستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی کے بجائے اس معاملے کو زیادہ اچھالنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید بھی لارڈز میں ہیں لیکن حسب روایت پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس الزام کا بھرپور جواب نہیں دیا اور اس بارے میں میڈیا کو اعتماد میں لینے سے گریز کیا گیا۔