لاہور ،رمضان المبارک میں کرکٹ کے بعد اسکواش کے مقابلے بھی شروع ہو گئے

اتوار مئی 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) رمضان المبارک کے مہینے میں کرکٹ کے بعد اسکواش کے مقابلے بھی شروع ہو گئے ۔ لاہور میں منفرد نوعیت کی رمضان اسکواش لیگ کھیلی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسکواش کمپلیکس میں رمضان اسکواش لیگ جاری ہے ،جس کے پہلے مرحلے میں سینئر کیٹیگری کے 8کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہے تو رمضان کے دوسرے عشرے میں جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ رمضان لیگ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ کھلاڑیوں کی میچ پریکٹس ماہ صیام میں بھی جاری رہے۔۔لاہور میں ہونے والی اولین رمضان اسکواش لیگ کے فاتح کھلاڑی کو کیش پرائز کے ساتھ ساتھ خوب صورت بیلٹ پیش کی جائے گی ۔