لارڈز ٹیسٹ، وقار یونس نے روایتی گھنٹی بجاکر تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا

اتوار مئی 21:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے روایتی گھنٹی بجاکر کھیل کے آغاز کا اعلان کیا،،کھیل شروع ہونے سے قبل لارڈز پویلین میں واقع یہ گھنٹی 5منٹ تک متحرک ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس روایتی گھنٹی بجاکر کھیل کے آغاز کا اعلان کیا، ہوم آف کرکٹ میں گھنٹی بجانا 2007 کے بعد سے ایک اعزاز بن چکا ہے، کھیل شروع ہونے سے قبل لارڈز پویلین میں واقع یہ گھنٹی 5منٹ تک متحرک ہو جاتی ہے۔

وقار یونس کا شمار شہرہ آفاق بولرز میں ہوتا ہے، پیسر اور وسیم اکرم نے طویل عرصے تک دنیائے کرکٹ پر راج کیا اور ٹو ڈبلیوز کے طور پر جانے جاتے تھے، سابق کپتان پاک انگلینڈ سیریز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔