ضلعی ناظم پشاور محمد عاصم خان کی سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیرخان سے ملاقات

ضلعی ناظم نے دس برس تک سکواش کے میدان میںدنیا پر حکمرانی والے جان شیر خان کی ملک کے لئے خدمات کوسراہا

اتوار مئی 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) ضلعی ناظم پشاور محمد عاصم خان نے سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیرخان سے ان کے گھر میںملاقات کی، ملاقات کے دوران ضلعی ناظم نے دس برس تک سکواش کے میدان میںدنیا پر حکمرانی والے جان شیر خان کی ملک کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکواش کے 8 عالمی چمپین جن کا تعلق پشاور سے ہے نے 40 سال تک دنیا بھر میں سکواش کے میدان میں حکمرانی کی جن میں سے سب سے زیادہ دس بارہ جان شیر خان نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، انہوں نے کہا کہ ان ہیروزکی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا، محمد عاصم خان نے جان شیر خان کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ پشاور میں سکواش کے کھیل کی ترقی کے لئے ضلعی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی اور عالمی سطح پر سکواش کے میدان میں کھویا ہوا دوبارہ مقام حاصل کرنے کے لئے ملک میں سکواش کے کھیل کی سرگرمیاں ہونا بہت ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ کھلاڑیوں پر محنت کر کے انہیں جا ن شیر خان جیسے کھلاڑی بنائے جائیں تا کہ ہم سکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا جا سکے،اس موقع پر سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے ضلعی ناظم پشاورارباب محمدعاصم خان کی سکواش میں دلچسپی کو سراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور میں پی اے ایف جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں سکواش ٹورنامنٹ منعقد کروانے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے اور اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :