�کنی پنجاب روک بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اتوار 27 مئی 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پنجاب روک بال ایسوسی ایشن نے چوتھے عبدالرزاق روک بال ٹورنامنٹ کی لئے 7رکنی پنجاب روک بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا،پنجاب روک بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر غلام مصطفی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ ٹیم میں امان اللہ خان، محمد علی، ذیشان، مجاہد علی، محمد شہزاد، بلال اور عمر شامل ہیں جبکہ پہلوان خان اور ظفر اقبال کو بالترتیب ٹیم کا منیجر اور کوچ مقرر کیا گیا ہے، چوتھا عبدالرزاق روک بال ٹورنامنٹ 29 مئی سے کراچی میں شروع ہوگا جو کہ 2 جون تک جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پنجاب کی ٹیم آج پیرکو لاہور سے کراچی کے لئے رووانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :