چینی صنعتی منافعے میں رواں برس پہلے چار ماہ کے دوران پندرہ فیصد اضافہ

تمام صنعتی ادار وں کے منافع کی مجموعی مالیت 2.13ٹریلین یوان رہی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) چین کے صنعتی منافعے میں رواں برس پہلے چار ماہ کے دوران پندرہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تمام صنعتی ادار وں کے منافع کی مجموعی مالیت 2.13ٹریلین یوان رہی ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی قومی شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس پہلے چار ماہ کے دوران چین کے اہم صنعتی اداروں میں مستحکم ترقی سے منافعے کی شرح اضافہ پندرہ فیصد رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں منافعے کی شرح اضافہ 11.6 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ایسے تمام صنعتی ادارے جن کا سالانہ منافع بیس ملین یوان سے زائد ہوتا ہے ، رواں برس پہلے چار ماہ کے دوران ان کے منافع کی مجموعی مالیت 2.13ٹریلین یوان رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :