ن) لیگ نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے انقلابی قدم اٹھایا ہے،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

اتوار 27 مئی 2018 21:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے انقلابی قدم اٹھایا اس کے باعث ہم نے قبائلی عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٹک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیوفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں جس کے باعث ہم نے قبائلی عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔