یوگنڈا ، مسافر بس،ٹریکٹر اور ٹرک سے ٹکرا گئی ، 16 بچوں سمیت 48 مسافر ہلاک،16 زخمی

حادثہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے شمالی علاقے کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا

اتوار مئی 21:20

کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) افریقی ملک یوگنڈا میں مسافر بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار 16 بچوں سمیت 48 مسافر ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 48 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔

ٹریکٹر میں سوار افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

مسافر بس ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد ایک اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا اور ٹرک میں سوار 8 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ادارے نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریکٹر کی ہیڈ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ اسپتال میں 48 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 16 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔ پولیس نے مسافر بس، ٹریکٹر اور ٹرک کو تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔یہ حادثہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے شمال میں 220 کلومیٹر کی دوری پر کیریان ڈونگو کے مقام پر پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :